فلسطینی نوجوان کی فائرنگ سے 2 اسرائیلی ہلاک

مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب میں ایک فلسطینی بندوق بردار نے دو اسرائیلیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ میں ایمبولینس سروس کا حوالہ دے کر بتایا کہ ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی عمریں 60 اور 29 برس ہے اور انہیں فلسطینی گاؤں حوارا کے قریب گولی مار دی گئی۔

پیرامیڈیکس نے بتایا کہ دونوں افراد کو کار واش کے اندر نشانہ بنایا گیا۔ ایمبولینس سروس کے ترجمان نے بتایا کہ “دونوں بے ہوش تھے اور ان کے جسموں پر گولیوں کے نشانات تھے۔”

عربی میڈیا کے لیے اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دو اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب حماس کے ترجمان نے کہا کہ یہ حملہ اسرئالی جارحیت کے جواب کا نتیجہ ہے.