خاتون سے نادانستہ ٹکر؛ تھپڑ لگنے سے پٹڑی پر گرنے والا نوجوان ٹرین تلے کچلا گیا

ممبئی: بھارتی شہر ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پر خاتون سے غلطی سے ٹکرانے والا شخص شوہر کا تھپڑ لگنے سے ٹریک پر گر کر ہلاک ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ممبئی کے سیون ریلوے اسٹیشن کی سی سی ٹی فوٹیج میں 26 سالہ دینش کو دیگرلوگوں کے ساتھ پلیٹ فارم پردیکھا جا سکتا ہے۔ دینیش غلطی سے ایک شخص سے ٹکرانے کے بعد 30 سالہ خاتون شیتل مانے سے ٹکرا گیا۔

خاتون نے دینیش کی چھتری سے پٹائی لگائی اس دوران شیتل کا شوہر اوی ناش موقع پر پہنچا اور دنیش کو تھپڑ مارا۔ ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ دنیش تھپڑ لگنے کے بعد توازن برقرار نہیں رکھ سکا اور ریل کی پٹڑی پر گرگیا اور ٹرین کے نیچے آ کر کچل گیا۔

اسٹیشن پر موجود لوگوں اور خاتون شیتل نے چھتری لہرا کر ٹرین کو روکنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے اور دنیش ٹرین کے نیچے آگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے دنیش پرتشدد کرنے والے جوڑے کو گرفتار کرلیا۔