ایران میں سعودی قونصلیٹ پر سعودی عرب کا پرچم لگا دیا گیا

ایران کے شہر مشہد میں سعودی قونصلیٹ کی عمارت پر سعودی عرب کا پرچم لگا دیا گیا۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق دارالحکومت تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے ایران اور مملکت کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کئی سال کے سفارتی تعطل کے بعد رواں سال چین کی ثالثی سے سفارتی تعلقات بحال ہوئے تھے۔