ایران میں شدید گرمی کے باعث 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان

تہران: ایران میں شدید گرمی سے شہری ہلکان ہوگئے جب کہ ہیٹ ویو کے خدشات کے پیش نظر حکومت نے بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے بیشتر علاقے اس وقت غیر معمولی گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ کچھ شہروں میں درجہ حرارت 51 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جب کہ دارالحکومت میں بھی گرمی عروج پر ہے۔

شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث پہلے ہی اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کیا جا چکا ہے جب کہ بیمار اور معمر افراد کو گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے عام تعطیل دی گئی ہے تاکہ شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

عام تعطیلات کے دوران بینک بھی بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس یورپ میں ہیٹ ویوز سے صرف یورپ میں 61 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اور ان میں زیادہ تر معمر افراد تھے۔

شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی بنیادی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔