Saudia House Fire

سعودی عرب؛ گھر میں ہونے والی آتشزدگی میں 4 بچے جاں بحق

ریاض: سعودی عرب کے شہر العمران میں ایک گھر میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق نیشنل جسٹس کلب میں فینسنگ کوچ علی بن ابراہیم العبید کے گھر میں آتشزدگی اس وقت ہوئی جب والدین کسی کام سے باہر گئے ہوئے تھے اور بچے گھر میں اکیلے تھے۔

ترجمان فائر بریگیڈ نے بتایا کہ آگ گھر کے گراؤنڈ فلور پر لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے اوپری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ممکنہ طور پر آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

فائر فائٹرز نے 3 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا لیکن اس دوران 10 سالہ ھبہ، 9 سالہ حسین، 2 سالہ لیان اور ایک سال کا رھف جاں بحق ہوگئے۔ آتشزدگی کے وقت بچے سو رہے تھے۔ چاروں کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔