منی پور میں خواتین کو بےلباس کر کے گھمانے کا واقعہ

بھارتی ریاست منی پور میں دو خواتین کو بےلباس کر کے گھمانے کے واقعے میں بھارتی تحقیقات ادارے سی بی آئی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، واقعے کی ویڈیو بنانے والے کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سی بی آئی نے واقعے کی رپورٹ درج کرلی۔ گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ جس ملزم کے موبائل فون سے ویڈیو ریکارڈ ہوئی اس کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اسکا فون بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد بھارتی وزارت داخلہ نے کیس سی بی آئی کو بھیج دیا تھا جس نے 48 گھنٹوں بعد مقدمہ درج کیا۔

واضح رہے کہ منی پور واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔