برطانوی پولیس کا ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ

برطانوی علاقے ہیمپشائر اور آئل آف ویٹ کانسٹیبلری اور ٹیمز ویلی پولیس نے 17 سے 21 جولائی تک ڈرائیونگ کے دوران موبائل فونز استعمال کرنے والؤں کے خلاف آپریشن کیا یہ آپریشن A34 اور A303 پر ہوا تھا،جس میں کمرشل گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ہیمپشائرسیف روڈز یونٹ کے سربراہ سائمن گومر نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے ظاہر کیا کہ جرائم کتنے بڑے تھے،AI سے لیس وین فوٹیج کو پکڑنے کے لیے دو کیمرے استعمال کرتی ہے،پہلا کیمرہ اوپری زاویہ پر سیٹ کیا گیا ہے اور ڈرائیور کے کان کے قریب موبائل فون کی شناخت کر سکتا ہے یا سیٹ بیلٹ پہنا جا رہا ہے۔

دوسرا کیمرہ یہ دیکھنے کے لیے ایک تیز نظر رکھتا ہے کہ آیا کوئی موبائل فون میسج کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ AI سسٹم کے ذریعے جرائم کی خود بخود شناخت ہونے کے بعد پولیس کے پاس نظرثانی کے لیےنتائج کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔

مسٹر گومر نے کہا کہ یہ AI ٹیکنالوجی میں جدید ترین استعمال کرنے کا بہترین موقع ہے۔ سٹر گومر نے کہا ہے کہ یہ ایک ہفتے کے نتائج ہیں جس میں اے آئی وین کے ذریعے 86 ڈرائیوروں کی نشاندہی ہوئی ۔ جن پر فون استعمال کرنے کا والے شامل تھے ، 273 ڈرائیوروں یا مسافروں کو پکڑا جن پر سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی ۔