مصر میں رہائشی عمارت منہدم؛ 9 افراد ہلاک

قاہرہ: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک پانچ منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت منہدم ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے.

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ واقعہ میں دیگر زخمی سمیت 4 زندہ بچ جانے والوں کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ متاثرہ اپارٹمنٹ سے ملحق عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔

مصر کی متعلقہ وزارت نے واقعے میں ہلاک ہونے والے 9 افراد کے لواحقین کو فی کس 60 ہزار مصری پاؤنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ عمارت کس وجہ سے گری۔

واضح رہے کہ مصر میں عمارتوں کے گرنے کے واقعات عام ہیں، جہاں ناقص تعمیرات اور دیکھ بھال کی وجہ سے متعدد واقعات پیش آتے ہیں۔