بھارت: لگژری گاڑی سے بھی مہنگا بیل پانی میں پھنس گیا

بھارت میں حالیہ بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس نے ناصرف انسانوں بلکہ جانوروں کو بھی مشکل میں دال دیا ہے۔

مقامی ریسکیو ادارے لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں، اسی دوران سیلابی پانی میں پھنسے ایک ایسے جاندار کو بھی ریسکیو کیا گیا جس کی قیمت ایک لگژری گاڑی کی قیمت سے بھی زیادہ ہے۔

ریسکیو ٹیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی گئی جس میں یہ بتایا گیا کہ انہوں نے 3 مویشیوں کو ریسکیو کیا ہے جن میں بھارت کا نمبر ایک بیل پریتم بھی شامل ہے۔

اس حوالے سے پیغام میں یہ بھی بتایا گیا کہ پریتم کو نوئیڈا میں ریسکیو کیا گیا ہے جو قیمت کے اعتبار سے بھارت میں ایک BMW X5 سے بھی مہنگا ہے اور جس کی قیمت ایک کروڑ بھارتی روپے ہے۔