جہلم: سیلنڈر دھماکا، 3 منزلہ عمارت زمین بوس، 6 افراد جاں بحق

جہلم میں جی ٹی روڈ پر ہوٹل میں سیلنڈر کے دھماکے سے 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔

عمارت کے ملبے سے 6 افراد کی لاشیں اور 12 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔

دھماکا ہوٹل کی بیسمنٹ میں واقع ایل پی جی کی دکان میں ہوا، تہہ خانے میں پھنسا دکان دار فون پر انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔

ہوٹل کے باورچی کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت وہ پراٹھے بنا رہا تھا۔