بھارتی فوجی نے بیوی، 2 ماہ کے بیٹے کو زندہ جلا دیا

پٹنہ: بھارت میں فوج کے اہلکار نے بیوی اور 2 ماہ کے بیٹے کو زندہ جلا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی کی جانب سے بیوی اور بیٹے کو زندہ جلانے کا واقعہ ریاست بہار کے شہر مظفر پور میں پیش آیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی کے کسی دوسری خاتون سے تعلقات تھے۔ بیوی کو اس بارے میں علم ہونے پر ہمانشو نے اپنی 35 سالہ بیوی اور 2 ماہ کے بیٹے کو زندہ جلا دیا۔ بھارتی فوجی راجھستان میں تعینات تھا اور چھٹیوں پر گھر آیا ہوا تھا۔ ملزم بیوی اور بیٹے کو نذر آتش کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔

حکام کے مطابق خاتون اور ان کے بیٹے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ بھارتی فوجی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ بھارتی فوجی کی بیوی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ جہیز کا بھی مطالبہ کرتا رہتا تھا اوراکثر جھگڑا کرتا تھا۔