پشاور ہائیکورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی کی نا اہلی درخواست نمٹا دی

پشاور ہائی کورٹ نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی نا اہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

چئیرمین پی ٹی آئی کی نا اہلی کی درخواست کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے تحریک انصاف کے چئیرمین کی نا اہلی کے لئے دائر درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ پی ٹی آئی چئیرمین نے این اے 35 بنوں کے لئے دائر کیے گئے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی ہے اور اپنی بیٹی ٹیریان کو ظاہرنہیں کیا اس لیے وہ اب صادق اور امین نہیں رہے۔

عدالت نے نا اہلی کی درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ چونکہ چئیرمین پی ٹی آئی پہلے ہی یہ سیٹ چھوڑ چکے ہیں اس لیے اس حلقے سے ان کی نا اہلی سے متعلق درخواست مزید قابل سماعت نہیں ہے۔