چین کی اسرائیلی وزیر اعظم کو دورے کی دعوت

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنجیمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کی طرف سے انہیں دورے کی دعوت دی گئی ہے اور ان کے دفتر نے امریکا کو اپنے منصوبہ بند دورے کے بارے میں آگاہ بھی کردیا تھا۔

یہ اعلان اسرائیل اور امریکہ کے درمیان کشیدہ تعلقات کے دوران سامنے آیا ہے، جس کے صدر جو بائیڈن نومبر میں اسرائیل کے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد نیتن یاہو کو دورے کے لیے مدعو کرنے میں ناکام رہے تھے۔

اسرائیلی وزیر اعظم ہاؤس نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ متوقع دورہ وزیر اعظم نیتن یاہو کا چین کا چوتھا دورہ ہو گا اور امریکی انتظامیہ کو اس سے ایک ماہ قبل آگاہ کردیا گیا تھا۔

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ نیتن یاہو کا چین کا دورہ کب تک متوقع ہے اور نہ ہی دیگر تفصیلات ابھی تک جاری کی گئی ہیں۔