Russian Forces in Ukraine

چیچن فورسز روس میں بغاوت کچلنے کیلئے تیار ہیں، صدر رمضان قادروف

چیچنیا کے صدر رمضان قادروف نے کہا ہے کہ ان کی فورسز روس میں ویگنر گروپ کی بغاوت کچلنے کیلئے تیار ہیں۔

رمضان قادروف نے ٹیلی گرام پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ ضرورت پڑی تو ہماری فورسز ویگنر چیف پریگوزین کے خلاف سخت کارروائی کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پریگوزین کا رویہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے روسی فوجیوں کو تلقین کی کہ کسی بھی اشتعال انگیزی کے آگے ہتھیار نہ ڈالیں۔

چیچن صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے فوجی یونٹس کشیدہ علاقوں کی طرف بڑھ رہے ہیں اور روس کے دستوں کی حفاظت اور ریاست کے دفاع کیلئے کارروائی کریں گے۔

واضح رہے کہ روس کی نجی فوج ویگنر گروپ نے سرکاری فوج کے خلاف بغاوت کا اعلان کر دیا ہے۔