Russian President Read Quran

قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے کو سخت سزا دی جائے گی، پیوٹن

ماسکو: روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ جو بھی قرآن کو جلانے کا مجرم پایا جائے گا اسے ملک کے مسلم اکثریتی علاقوں میں سزا بھگتنی ہوگی۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی TASS کے مطابق پوٹن نے کہا ہے کہ جو بھی قرآن کو نذر آتش کرے گا، اُسے روس کے مسلمان اکثریتی خطے میں سخت قید کی سزا ہوگی۔

پوٹن کا مذکورہ بالا فیصلہ روس کے حامی عسکری صحافیوں اور ٹیلی گرام چینلز کے مصنفین کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ پیوٹن کا یہ بیان وولگوگراڈ شہر کی رہائشی نکیتا زوراویل کو گذشتہ ماہ ایک مسجد کے سامنے قرآن نذر آتش کے جرم میں حراست میں لینے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اسی طرح رواں سال کے شروع میں روس نے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے رہنما راسم پالوڈان کی طرف سے قرآن کو نذر آتش کیے جانے کی بھی سخت مذمت کی تھی۔