German Parliament

جرمن پارلیمنٹ میں ہنرمند افراد کیلئے نیا امیگریشن قانون منظور

جرمن پارلیمنٹ نے غیر ملکی ہنرمند افراد کو جرمنی کی طرف متوجہ کرنے کیلئے آج نئے امیگریشن قانون کی منظوری دے دی۔

388 قانون سازوں نے نئے قانون کے حق میں جبکہ 234 نے مخالفت میں ووٹ دیے۔

اس قانون میں پوائنٹس کی بنیاد پر ایک سسٹم بنایا گیا ہے جو جرمنی آنے والے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت، عمر اور زبان پر عبور کے مطابق قدر پیمائی کرے گا۔

رواں برس کے آغاز میں ایسوسی ایشن آف جرمن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا تھا کہ ہنرمند افراد کی کمی کی وجہ سے ملک کی آدھی سے زائد کمپنیز کو خالی آسامیوں میں بھرتی کیلئے مشکلات کا سامنا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 22 ہزار کمپنیز میں 53 فیصد عملے کی کمی ہے۔