اسپین میں کشتی اُلٹ گئی، 24 افراد کو بچا لیا گیا، 35 افراد لاپتہ

میڈریڈ: اسپین کے کینیری جزیرے کی طرف جانے والی کشتی ڈوب گئی جس میں سے 24 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 1 بچے سمیت 35 تارکین وطن اب بھی لاپتہ ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیری جزیرے کی طرف جانے والی کشتی میں کُل 59 افراد سوار تھے۔ کشتی ڈوبنے پر 1 بچے سمیت 35 افراد ڈوب گئے ہیں تاہم مراکشی قیادت میں کیے گئے ریسکیو آپریشن میں 24 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

مہاجرین کے لیے قائم کی گئی این جی او ’واکنگ بارڈرز‘ نے حادثے کی اطلاع دی۔ اسپین کی میری ٹائم ریسکیو سروس کے ایک ذرائع نے بتایا کہ گران کینریا کے جنوب مشرق میں 88 میل کے فاصلے پر مراکشی قیادت میں کیے گئے آپریشن میں 24 افراد کو ڈوبنے سے بچایا گیا ہے۔