IMF Pakistan

آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہوا تو پاکستانی معاشی حالات بگڑسکتے، بلوم برگ

اسلام آباد: معروف امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ نہ ہوا تو پاکستانی معاشی حالات بگڑ سکتے ہیں۔

امریکی جریدے بلوم برگ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ نہ ہوا تو حالات بگڑ سکتے ہیں جبکہ پاکستان آئی ایم ایف سے اکتوبرمیں نئے پروگرام پرمذاکرات کرسکتا ہے۔

بلوم برگ انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اگر آئی ایم ایف پروگرام نہ ملاتو معاشی حالات مزید بگڑ سکتے ہیں، پاکستان آئی ایم ایف سے اکتوبرمیں نئے پروگرام پرمذاکرات کرسکتا ہے اور اس کے ساتھ ڈیفالٹ سے بچنے کیلیے دوست ملکوں سے بھی معاونت کی ضرورت ہے۔