امریکا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک اور25 زخمی

واشنگٹن ڈی سی: امریکا کی تین ریاستوں واشنگٹن، میسوری اور الینوائے میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد ہلاک اور 24 سے زائد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ ریاست الینوائے کے علاقے ولبروک کے ایک مال میں پیش آیا جہاں افریقی غلاموں کی آزادی کا جشن منایا جا رہا تھا تاہم اس دوران جھگڑا ہوگیا۔

الینوائے پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں جس میں ایک شخص ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔

اسی طرح ریاست واشنگٹن میں ونڈرلینڈ ڈانس میوزک فیسٹیول میں فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے اور 3 زخمی ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

فائرنگ کا تیسرا واقعہ ریاست میسوری کی ایک رہائشی عمارت کی اوپری منزل میں جاری پارٹی میں رات ایک بجے کے بعد پیش آیا جس میں 17 سالہ نوجوان ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے جن کی عمریں 19 اور 15 سال ہیں۔

امریکا میں اسلحے کی خرید و فروخت کے قوانین سخت کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے صرف رواں برس مختلف واقعات میں فائرنگ کے 307 فائرنگ کے واقعات ہوچکے ہیں۔