یوگینڈا کے اسکول پر دہشتگردوں کا حملہ، طلبا سمیت 41 افراد ہلاک

کمپالا: دہشتگرد تنظیم داعش سے منسلک عسکریت پسندوں نے قصبے مپوندوے کے ضلع کاسی میں قائم ایک اسکول پر حملہ کرکے 41 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

عالمی میڈیا نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز (ADF) کے باغی جو مشرقی جمہوریہ کانگو میں اپنے اڈوں سے برسوں سے حملے کر رہے ہیں، نے سیکنڈری سکول پر حملہ کیا۔

مپوندوے کے میئر سلیوسٹ مپوزے نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 38 طلبا، ایک گارڈ اور مقامی کمیونٹی کے دو افراد شامل ہیں جنہیں اسکول کے باہر گولی ماری گئی۔

میئر کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب باغیوں نے اسکول کو آگ بھی لگائی جس میں متعدد شاگرد جل کر ہلک ہوئےا جبکہ دوسروں کو گولی ماری گئی یا چاقو سے ہلاک کیا گیا۔

اسکول جو کہ پرائیوٹ ہے اور کو-ایجوکیشن سسٹم پر مبنی ہے، ڈی آر کانگو کی سرحد سے تقریباً 1.2 میل دور واقع ہے۔