ڈیمانڈ پوری نہ ہونے پر دلہن والوں نے دولہا اور باراتیوں کو یرغمال بنالیا

گجرات میں دلہن والوں کی ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر دولہا اور باراتی مبینہ طور پر یرغمال بنالیے گئے۔

دولہا کے والد کا کہنا تھا کہ رخصتی کے وقت دلہن کے گھر والوں نے مطالبات رکھ دیے اور 3 تولہ سونا، 10 ہزار روپے اور 12 ہزار جیب خرچ کا مطالبہ کیا۔

دلہا کے والد کے مطابق مطالبات پورے نہ کرنے پر دولہا سمیت باراتیوں کو تشدد کرکے 24 گھنٹے تک یرغمال رکھا۔

دولہا کے والد کے مطابق پولیس کو واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے۔