PM House

وزیرِ اعظم شہباز شریف برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے

وزیرِ اعظم شہباز شریف برطانیہ کے ایک ہفتے کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لندن سے روانہ ہونے والے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خصوصی طیارے نے دوپہر 12 بج کر 20 منٹ پر اسلام آباد لینڈ کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف 3 مئی کو ایک ہفتے کے دورے پر برطانیہ پہنچے تھے۔ شہباز شریف کی برطانیہ کے شاہ چارلس اور وزیراعظم رشی سونک سے ملاقات

شہباز شریف نے برطانوی حکومت کی دعوت پر بادشاہ کی تاج پوشی کی شاہی تقریب میں شرکت کی۔

شہباز شریف نے لندن میں مقیم اپنے بھائی سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے ملاقاتیں کیں۔