Jamat e Islami

سراج الحق کی پرویز الہٰی کے گھر پر پولیس آپریشن کی مذمت

میر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کے گھر پر رات کے اندھیرے میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ پولیس کا بکتر بند کا استعمال ناقابل فہم ہے۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ کرپشن کے الزامات ہیں تو بلاامتیاز سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چوہدری پرویز الہٰی کے گھر اینٹی کرپشن اور پولیس نے آپریشن کیا تھا جو تقریباً 8 گھنٹے تک جاری رہا تھا۔