بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مغربی بنگال کے 5 مختلف اضلاع میں پیش آیا جہاں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈیزاسٹرمینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کےمطابق مغربی بنگال میں درمیانے درجے کی بارش ریکارڈ کی گئی جس دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعے بھی رونما ہوئے۔

انتظامیہ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے چاراموات ضلع پوربا بردھمان،جبکہ دو اموات مرشدآباد اور دو اموات شمالی 24 پرگناس میں رپورٹ ہوئیں جب کہ دیگر علاقوں میں بھی کچھ اموات ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مرنے والے زیادہ ترکسان تھے جو اپنے کھیتوں میں کام کررہے تھے۔