امریکا میں 2 فوجی ہیلی کاپٹرز ٹکرا گئے، 3 اہلکار ہلاک

واشنگٹن: امریکا میں 2 فوجی ہیلی کاپٹرز ٹکرانے سے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

امریکی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹروں میں تصادم کا واقعہ ریاست الاسکا میں پیش آیا۔ واقعے میں ایک فوجی اہلکار زخمی بھی ہوا جس کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کے مطابق دونوں ہیلی کاپٹرز ٹریننگ کے دوران ایک دوسرے سے ٹکرائے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ امریکا میں 6 ماہ کے اندر فوجی ہیلی کاپٹرز کے ٹکرانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔