Snap Checking in Karachi

کراچی،باڈی وارن کیمرہ نہ رکھنے والا ایس ایچ او معطل ہو گا

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی کے تینوں زون کے ایس ایچ اوز کو اسنیپ چیکنگ کے دوران باڈی وارن کیمرے یونیفارم کے ساتھ منسلک رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تحریری احکامات کے علاوہ اس سلسلے میں وائرلیس کے ذریعے بھی تمام تھانہ جات کو یہ حکم نوٹ کرایا گیا ہے کہ اسنیپ چیکنگ کے دوران باڈی وارن کیمرے یونیفارم کے ساتھ ہر صورت لگائے جائیں جس کی مانیٹرنگ پولیس ہیڈ آفس کے کنٹرول روم میں کی جائے گی۔

حکم کے مطابق باڈی کے ساتھ کیمرے نہ لگانے والے ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کردیا جائے گا۔

پولیس حکام نے اس سلسلے میں احکامات پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے ڈی آئی جی ٹریفک کے ذریعے شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے چالان بھی باڈی وارن کیمروں کے سامنے کرنے کی ہدایت پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔