PDM Flag

حافظ حمداللّٰہ کی صدر عارف علوی پر تنقید

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ صدر کا ازخود نوٹس اختیار بل پر دستخط سے انکار آئین سے انحراف ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نےعدالتی اصلاحات بل 2023 نظرِثانی کیلئے واپس بھجوادیا

ایک بیان میں صدر عارف علوی پر تنقید کرتے ہوئے حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ مستند آئین شکن دندان سازی میں تو رہنمائی کرسکتا ہے قانون سازی میں نہیں۔

انہوں نے کہا کمہ آپ قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس میں بددیانت بھی ثابت ہوچکے ہو، ایوان صدر میں بیٹھ کر پاکستان کی نہیں تم نے عمران کی ترجمانی کی۔