ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، 195 افراد ہلاک

ترکیہ: تباہ کن 7.9 شدت کے زلزلے سے شام اور ترکیہ میں 195 افراد ہلاک اورسیکڑوں زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے سے ترکیہ میں 95 اور شام میں 100 افراد ہلاک ہوئے۔ حکام نے زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکڑ اسکیل پر 7.9 اورگہرائی 17.9 تھی۔ زلزلے کا مرکز ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے غازیان کے نردوی کے قریب تھا۔

زلزلے کے شدید جھٹکے اردن، شام ، قبرص اور یونان میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے ترکی اور شام سمیت دیگر ممالک میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ سیکڑوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔