چین میں کورونا سے ایک ہفتے میں 13 ہزار اموات

بیجنگ: چین میں 13 جنوری سے 19 جنوری کے درمیان کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13 ہزار ہوگئی جب کہ یہ صرف وہ اموات ہیں جو اسپتالوں میں ہوئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ چین میں کورونا سے 60 ہزار اموات کی تصدیق کی گئی تھی جب کہ صرف جنوری میں ایک ہفتے کے دوران 13 ہزار اموات اسپتالوں میں ہوئیں۔ گھر میں ہونے والی ہلاکتیں اس کے علاوہ ہے۔

عالمی قوتوں اور تنظیموں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چین کورونا کے ایک بار پھر پھیلاؤ اور اس سے ہونے والی اموات کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوگی۔

چین میں نئے سال کی آمد پر ہونے والی تعطیلات اور اس دوران تقریبات میں لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت سے مہلک وائرس کے مزید تیزی سے پھیلنے کے امکانات ہیں۔