Nato Plane

نیٹو جاسوس طیارہ رومانیہ پہنچ گیا

روس کی فوجی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے نیٹو کا جاسوس طیارہ گزشتہ روز رومانیہ پہنچ گیا۔

یہ طیارہ بخارسٹ کی ایئربیس پر اترا، مزید دو جاسوس طیاروں کی آمد متوقع ہے۔ نیٹو نے پچھلے ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے ایئربورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم (اواکس) رکھنے والے طیارے بخارسٹ میں تعینات کرے گا جہاں سے وہ نیٹو علاقوں میں جاسوس پروازیں کریں گے۔

رومانیہ کے وزیر دفاع اینجل تیلوار نے کہا کہ یوکرین پر روس کی غیر قانونی جنگ کے تناظر میں نیٹو، مشرقی حصے میں اواکس طیاروں کی مدد سے فوجی سرگرمیوں پر نظر رکھے گا۔

رومانیہ میں تعینات ہونے والے طیارے نیٹو کے 14 جاسوس طیاروں کے فلیٹ کا حصہ ہیں جو جرمنی میں ہے۔