جدہ ایئرپورٹ سے مسجد الحرام کے لیے مفت شٹل بس سروس منصوبہ

زائرین کو ایئرپورٹ جدہ سے حرم مکی پہنچانے کے لیے مفت بس سروس فراہم کی جائے گی۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ٹرمینل 1 سےمسجد الحرام تک زائرین کے لیےمفت بس سروس کا منصوبہ زیرغور ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مفت بس سروس سے وہی زائرین مستفید ہوں گے جو احرام میں ہوں گے، جبکہ سعودی شہریوں کو بس سروس سہولت کے لیے قومی شناختی کارڈ دکھانا ہوگا اور سعودی عرب میں مقیم غیرملکی زائرین کو’اقامہ کارڈ‘ پیش کرنا ہوگا ۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ٹرمینل 1 سے ہر دو گھنٹے پر بس حرم شریف کے لیے چلائی جائے گی۔