Mobile Tower in Saudi Arabia

مکہ مکرمہ؛ موبائل ٹاورز کی بیٹریاں چرانے کا الزام، پاکستانیوں سمیت 5 افراد گرفتار

مکہ مکرمہ ریجن میں موبائل ٹاورز کی بیٹریاں چرانے کے الزام میں 4 پاکستانیوں سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

سعودی پولیس حکام کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز کی بیٹریاں چرانے پرگرفتار افراد میں 4 پاکستانیوں سمیت ایک یمنی شہری بھی شامل ہے۔ ملزمان سے چرائی گئی بیٹریاں برآمد کرلی گئی ہیں۔

ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔