Snatching in Karachi

ڈکیتی کا انوکھا واقعہ، ڈاکو بغیر سامان لیے معافی مانگ کر چلے گئے

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ڈکیتی کا انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں چار ڈاکو معافی مانگ کر بغیر کوئی سامان لیے واپس رانہ ہوگئے۔

لاہور میں واقع ای ایم ای سوسائٹی میں قائم سینیٹری کی دکان میں ڈاکو تالے توڑ کر داخل ہوئے، جس پر اُن کے ایک ساتھی نے سیکیورٹی گارڈ کو لوٹ مار کی اطلاع دی۔

گارڈ کے آنے پر تین ڈاکو سامان واپس دکان میں رکھ کر واپس آئے اور کہا کہ ہم خون خرابہ نہیں چاہتے سارا سامان رکھ دیا ہے، ہم معافی کے طلب گار ہیں لہذا ہمیں جانے دیا جائے۔ ڈاکوؤں نے سیکیورٹی گارڈ سے الجتاج کی کہ آپ دوسری طرف منہ کریں ہم چلے جائیں گے، سیکورٹی گارڈز نے دوسری طرف مڑے تو ایک ڈاکو نے دکان کا شٹر بند کی اور چلے گئے۔

دوران ڈکیتی سیکورٹی گارڈز کے بروقت پہنچنے پر ڈاکوؤ دکان سے لوٹا سامان واپس رکھ کر چلے گئے۔