Somalia Car Bomb Blast

صومالیہ میں 2 کار بم دھماکے، 9 افراد ہلاک

موغا ديشو: صومالیہ میں 2 کار بم دھماکوں میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی نے سیکورٹی حکام اور عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ وسطی صومالیہ کے قصبے ماہاس میں دو کار بم دھماکے ہوئے۔ دھماکوں کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

سیکورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ جائے وقوع پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اب تک کسی تنظیم نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔