مقبوضہ کشمیر میں دھماکے سے 2 بچے جاں بحق

مقبوضہ کشمیر: مقبوضہ کشمیرمیں ایک روز قبل فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد اسی مقام پر ہونے والے بم دھماکے میں دو بچے جاں بحق ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے گاؤں ڈاھنگری میں دھماکے سے دو بچوں کی ہلاکت ہوئی۔

دریں اثنا مقبوضہ کشمیر کے اسی علاقے میں اتوار کی شب فائرنگ سے 4 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے تھے، پولیس کے مطابق اتوار کی شب ڈاھنگری میں ملزمان کی طرف سے تین گھروں پربلا جواز فائرنگ کی گئی۔