HeliCopter Crash in Australia

آسٹریلیا میں 2 ہیلی کاپٹرز دوران پرواز ٹکرا گئے، 4 افراد ہلاک

کینبرا: آسٹریلیا میں 2 ہیلی کاپٹرفضا میں ٹکرانے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹروں کے ٹکرانے کا واقعہ آسٹریلیا کے سیاحت کے لیے مشہور علاقے گولڈ کوسٹ میں پیش آیا۔ حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرحادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔