Syria Attack

دمشق ائیرپورٹ پراسرائیل کا فضائی حملہ، 2 فوجی ہلاک

دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق کے ائیرپورٹ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اسرائیل فورسز نے آج (پیر) کی صبح دمشق ائیرپورٹ پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔شامی فوجی حکام نے حملے کی تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ دمشق ائیرپورٹ پر 7 ماہ کے دوران یہ دوسرا حملہ ہے۔حملے سے ائیرپورٹ کے قریبی علاقے کو نقصان پہنچا۔

شام میں جنگی صورتحال مانیٹر کرنے والی تنظیم نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایئرپورٹس کے ساتھ ساتھ دمشق کے جنوب میں واقع اسلحے کے ڈپو کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔