Fire in Cambodia Hotel

کمبوڈیا کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 19 افراد جل کر ہلاک

نوم پنھ: جنوب مشرقی ایشیا کے ملک کمبوڈیا کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی سے 19 افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کمبوڈیا کے شہر پوئے پیٹ کے ایک ہوٹل کے کیسینو میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔آگ میں پھنسے متعدد لوگوں نے جان بچانے کے لیے عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا دی۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے 19 افراد ہلاک ہوئے جبکہ جھلس کر زخمی ہونے والے 60 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

آدھی رات کو بھڑکنے والی آگ پر متعدد فائرفائٹرز نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔ جائے حادثہ پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔