PPPP

چوہدری شجاعت اور آصف زرداری کی ملاقات

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے بلاول ہاؤس لاہور پہنچ گئے۔

ملاقات میں ملکی اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم میٹنگ جاری ہے، جس میں ایک دوسرے کے ساتھ کچھ چیزیں شیئر کی جائیں گی اور آئندہ کی حکمت عملی بھی تیار کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کے ہمراہ چوہدری سالک حسین اور شافع حسین بھی موجود ہیں۔