جماعت اسلامی بنگلادیش کے امیر دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار

ڈھاکا: بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان کو دہشت گردی کے الزامات پر گرفتار کرلیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کے دارالحکومت میں جماعت اسلامی کے امیر کو گرفتار کر کے اُن کے خلاف دہشت گردی کی دفع کے تحت جترا بری پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ْ

انسداد دہشت گردی فورس کے سربراہ اسد زمان نے بتایا کہ شیفق الرحمان کو منگل کی دوپہر ساڑھے تین بجے کے قریب منٹو روڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے امیر کے ساتھ اُن کے بیٹے رفعت صادق سیف اللہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر کو مسلح تنظیم جماعت انصار کے دہشت گرد کی نشادہی پر گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ ملزم نے دوران تفتیش دہشت گردی کے حوالے سے انکشافات کیے ہیں۔

پولیس کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر کے بیٹے اور اُن کے ساتھیوں کو بھی 9 دسمبر کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔