Pak Usa Relations

پاکستان اب بھی خطے میں ایک اہم اور قابل قدر اتحادی ہے، امریکا

واشنگٹن: امریکا کے محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اب بھی خطے میں ہمارا ایک اہم ترین اور قابل قدر اتحادی ملک ہے۔

ڈان ڈاٹ کام کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کی وضاحت کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت ایک عالمی شراکت دار جب کہ پاکستان ایک حساس خطے میں ہمارا قابل قدر اتحادی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان نے بھارت کے ساتھ تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف خطے میں بلکہ امریکی پالیسیوں اور مشترکہ ترجیحات کے اعتبار سے انڈیا عالمی سطح پر امریکا کا ایک انمول شراکت دار ہے۔+

جب اُن سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس نے ہمیشہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے۔

پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر ڈان ڈاٹ کام کے سوال کے جواب میں محکمہ خارجہ کے ایک اور اہلکار نے کہا کہ پاکستان اب بھی حساس خطے میں امریکا کا اہم ترین اور قابل قدر اتحادی ملک ہے۔