Indonesia Earth Quake

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں زلزلے سے 44 افراد ہلاک

جکارتا: انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں زلزلے سے 44 افراد ہلاک اور300 سے زائد زخمی ہوگئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.6 تھی اور اس کا مرکزجاوا کے مغربی علاقے میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے جکارتا میں محسوس کیے گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس میں انڈونیشین حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیر کی صبح انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں آنے والے زلزلے سے متعدد عمارتیں گرگئیں ۔ عمارتوں کے ملبے میں بہت سے لوگ دبے ہوئے ہیں۔زلزلے سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق 44 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
علاقے میں آفٹر شاکس بھی محسوس کئے جا رہے ہیں۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔