ترکیہ نے بم دھماکے پر امریکی تعزیت مسترد کردی

انقرہ: ترکیہ نے استنبول بم دھماکے میں 8 افراد کے جاں بحق اور درجنوں کے زخمی ہونے پر امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے کی تعزیت کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سائلو نے ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہا کہ استقلال ایونیو میں ہونے والے بم دھماکے میں لواحقین سے تعزیت کے اظہار کے امریکی بیان کو مسترد کرتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے امریکی تعزیت قبول کرنے کی کوئی وجہ تو نہیں بتائی تاہم اس کی وجہ حملہ آور کا کردستان ورکرز پارٹی سے ہونا ہوسکتا ہے جس کے بارے میں ترکیہ کا الزام ہے کہ امریکا انھیں اسلحہ فراہم کرتا ہے۔