دبئی؛ برج خلیفہ کے نزدیک 35 منزلہ عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی

ابوظہبی: دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے قریب 35 منزلہ عمارت کو خوفناک آتشزدگی کے باعث خالی کرالیا گیا۔

غیرملکی خبر رساں کے مطابق متحدہ عرب امارات کے بلند و بالا عمارتوں کے لیے مشہور شہر دبئی میں 35 منزلہ رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی چار منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی مشقت کے بعد خوفناک آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگتے ہی عمارت کو خالی کرالیا گیا تھا۔ آتشزدگی میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تاحال کوئی اطلاع نہیں۔