Iran Drone

ایران نے روس کو خودکش ڈرونز فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا

ایران نے باضابطہ طور پر پہلی بار روس کو ڈرون فروخت کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ یوکرین جنگ سے پہلے کی بات ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر روس کو میزائل فراہم کرنے کا مغربی ممالک کا الزام درست نہیں البتہ ہم نے ڈرونز ضرور فراہم کیے تھے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ روس کو یوکرین جنگ سے بہت پہلے اور محدود تعداد میں ڈرونز فراہم کیے تھے۔ یہ تعاون دفاعی نوعیت کا ہے۔ ہمیں علم نہیں تھا کہ مستقبل میں یہ یوکرین کے خلاف استعمال ہوں گے۔

صحافیوں سے گفتگو میں وزیر خارجہ امیرعبداللہیان نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ ایران جنگ میں کسی بھی فریق کا حامی نہیں ہے اوریہ کہ وہ یوکرین کے ساتھ بات چیت کے لیے بھی تیار ہیں تاکہ یوکرین سے روس کی جانب سے استعمال کیے گے ایرانی ساختہ ڈرونز کے ثبوت لے سکیں۔