برطانیہ میں سارہ شریف قتل کیس میں سارہ کے والد عرفان شریف نے قتل کی تمام ذمہ داری قبول کرلی۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس 10 اگست کو سارہ شریف کی لاش ووکنگ میں اس کے گھر سے ملی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سارہ شریف کے والد عرفان شریف، سوتیلی والدہ بینش بتول اور چچا فیصل ملک نے قتل سے انکار کیا تھا۔