دریائے سندھ کے کنارے غیر قانونی سونا تلاش کرنیوالے 4 افراد گرفتار

میانوالی میں دریائے سندھ کے کنارے غیر قانونی سونا تلاش کرنے والوں کے خلاف پولیس نے کارروائی کی ہے۔

کالا باغ پولیس نے 50 افراد پر مقدمہ درج کر کے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے ہیوی مشینری سمیت کھدائی کا سامان تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔