سونا اچانک نیچے آ گیا، فی تولہ 2300 روپے کی کمی، قیمت کیا ہوگئی؟

webdesk

November 28, 2026

سونے کے ڈیزائن کی تصویر

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 836 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 972  روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 32 ہزار 506 روپے ہوگئی۔

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 23 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 653 ڈالر فی اونس ہے۔