آسام میں 132 مسلمان خاندانوں کے گھر مسمار، 704 افراد بے گھر

webdesk

November 28, 2026

بھارتی ریاست آسام میں انتظامیہ کی کارروائی کے بعد متاثرہ مسلمان خاندان کھلے آسمان تلے خیمے لگا کر رہنے پر مجبور ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے ضلع لکھیم پور میں انتظامیہ نے 132 مسلمان خاندانوں کے مکانات مسمار کر دیے، جس کے نتیجے میں 704 افراد بے گھر ہو گئے۔
متاثرہ خاندانوں کے مطابق وہ 1983ء کے آسام فسادات کے بعد اس علاقے میں آباد ہوئے تھے اور ان میں سے کئی خاندان گزشتہ چار دہائیوں سے زائد عرصے سے یہاں رہائش پذیر تھے۔
مکانات مسمار کیے جانے کے بعد متاثرہ خاندانوں نے کھلے آسمان تلے عارضی خیمے لگا لیے ہیں، جہاں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت سیکڑوں افراد کو رہائش کے مسائل کا سامنا ہے۔
گھروں سے محروم ہونے والے خاندان اب عارضی پناہ گاہوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔