مولانا فضل الرحمٰن کی نظربندی ختم، سفر کی اجازت مل گئی

webdesk

November 28, 2026

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی نظربندی آج دوپہر ختم کر دی گئی ہے اور انہیں سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
جے یو آئی پنجاب کے ترجمان حافظ غضنفر عزیز نے کارکنوں کو سوشل میڈیا پر اشتعال دلانے کی کوشش کرنے والے عناصر سے محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض عناصر خیرخواہی کے پردے میں کارکنوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ مستند معلومات اور جماعتی رہنمائی کے لیے جے یو آئی کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز اور مرکزی و صوبائی ذمہ داران کے ذاتی اکاؤنٹس سے رابطے میں رہیں۔